ابنا: صدر آصف علی زرداری نے امریکا کے لئے مقرر نئی سفیر شیری رحمان کو مبارک باد دی ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ پاک امریکا تعلقات میں فروغ کے ساتھ پاکستان میں جمہوری اداروں کے استحکام کی خاطر ہرممکن بہترین صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔شیری رحمان نے آج اسلام آباد میں صدر آصف زرداری سے ملاقات کی ، سرکاری اعلامیہ کے مطابق شیری رحمان نے صدر کو یقین دلایاکہ وہ پاک امریکا تعلقات میں مزید بہتری کی ہرممکن کوشش کریں گی، انہوں نے صدر کو کہاکہ وہ عالمی فورمز پر ملکی مفاد کے لئے کوشاں رہیں گی، صدر نے انہیں ہدایت کی کہ وہ مضبوط پاک امریکا تجارتی اور اقتصادی روابط کیلئے کوشاں رہیں۔ ......
/169